سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب جانے کے حوالے سے بڑی نیوز

لاہور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سعودی عرب روانگی کے پروگرام میں تبدیلی ہو گئی ،صدر مسلم لیگ ن جدہ کی بجائے ریاض روانہ ہوں گے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کے سعودی عرب روانگی کے پروگرام میں تبدیلی ہوگئی وہ آج شام سوا7 بجے سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739 کے ذریعے ریاض جائیں گے ،اس سے قبل نوازشریف نے نجی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 737 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے ، شریف برادران ریاض میں قیام کے دوران دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔

1 comment:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.